منگل,  29 جولائی 2025ء
مودی جی بتائیں کس کے سامنے سرنڈر کیا، کس کے سامنے جھکے؟ کانگریس رہنما نے سوال اٹھا دیا

نیو دہلی(روشن پاکستان نیوز) کانگریس رہنما گورو گوگوئی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے آپریشن سندور میں ناکامیوں سے متعلق کئی سوالات کھڑے کر دیئے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی جی بتائیں کس کے سامنے سرنڈر کیا، کس کے سامنے جھکے،امریکی صدر نے کئی بار کہا انہوں نے جنگ بندی پر مجبور کیا؟

مزید پڑھیں: لاہور میں بارش کے بعد سڑکیں زیرِ آب، پی پی پی رہنما سحر کامران کی تنقید

ان کا کہنا تھا کہ جی سیون اجلاس کے اعلامیے میں پاکستان کا نام کیوں نہیں آیا؟آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان سے تعاون کر رہے ہیں۔مودی سرکار بتائے خارجہ امور پر کیا کر رہی ہے؟

مزید خبریں