اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے کر لی۔ جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کو سینئر ترین جج ڈکلیئر کر دیا گیا۔
ججز سنیارٹی طے کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔ جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج ڈکلیئر کر دیا۔
صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت دیگر 2 ججز کے تبادلوں کو بھی مستقل قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی کے تعین کا معاملہ صدر مملکت کو بھیجا تھا۔ اور صدر مملکت کے فیصلے کے بعد وزارت قانون نے ججز سنیارٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے، پنجاب میں کاشتکاروں کو ان کا حق دیا جا رہا ہے، عظمٰی بخاری
صدر مملکت نے تعین کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی لسٹ جاری کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے۔
جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے اور جسٹس گل حسن اورنگزیب سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر ہیں۔