اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
آج اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب میں اکثرمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار/ شدیدموسلادھار بارش کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقاما ت پر بارش کی توقع ہے۔
پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشیں ہوں گی، لاہور،فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش ہو گی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے تیار رہیں،صوبائی کنٹرول روم،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے، انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 1122سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں کا یہ ا سپیل یکم جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے،شہری احتیاط کریں،بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، اس کے علاوہ شہر ی کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بچوں کونشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب نہ جانے دیں، شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب کراچی کے رہنے والوں کو تیز بارش کی خوشخبری سنا دی گئی ہے، چیف میٹرولوجسٹ انجم نذیر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کا آغاز کل شام سے ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی میں جمعہ سے اتوار کے دوران بارش کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہفتے کے روز پور ا دن بارش جاری رہ سکتی ہے جو وقفے وقفےسے تیز ہوگی۔
مزید پڑھیں: ائیر کراچی کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے آر پی ٹی لائسنس جاری
واضح رہے کہ اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں موسلا دھاربارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، لاہور، ساہیوال، پتوکی، سانگلہ ہل اور حجرہ شاہ مقیم میں بھی بارش ہوئی، شیخوپورہ،مانانوالہ،مریدکے،