ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق، امریکی صدر کا اعلان
ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق، امریکی صدر کا اعلان

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان مکمل اور باقاعدہ جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے جس کا باضابطہ آغاز آئندہ چند گھنٹوں میں ہوگا۔

امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ یہ جنگ بندی دونوں ممالک کے مابین سفارتی کوششوں اورامریکی قیادت کے نتیجے میں ممکن ہوئی، جنگ بندی کا نفاذ تقریباً 6 گھنٹے بعد شروع ہو گا، جس میں پہلا قدم ایران اٹھائے گا۔

ایران سرکاری طورپراپنی جنگی کارروائیاں بند کریگا جس کے 12 گھنٹے بعد اسرائیل بھی جنگ بندی میں شامل ہو جائے گا، دونوں ممالک اس وقت تک اپنے جاری آخری فوجی مشن مکمل کرسکیں گے۔

اس جنگ بندی کا ابتدائی دورانیہ 12 گھنٹے ہو گا، جس کے اختتام پراسے باضابطہ طور پرجنگ کے خاتمے کا اعلان تصورکیا جائے گا۔

ٹرمپ نے زور دیا کہ فریقین اس دوران مکمل طور پر پرامن رہیں گے اور کسی بھی جانب سے اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں ہوگی اگرسب کچھ منصوبے کے مطابق چلا تو میں دونوں ممالک کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کروں گا۔

انکا مزید کہنا ہے کہ 24 گھنٹے مکمل ہونے پردنیا بھرمیں 12 روزہ جنگ کے اختتام کو سراہا جائیگا جو کہ ایک تباہ کن جنگ بن سکتی تھی اورممکن تھا کہ برسوں جاری رہتی جس سے پورا مشرق وسطیٰ تباہی کے دہانے پر پہنچ جاتا۔

انہوں نے اس پیشرفت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی امن کے لیے ایک فیصلہ کن لمحہ ہے، اور امریکہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں، ایران نے حملہ کیا تو سخت جواب دیا جائے گا، پینٹاگون حکام

مزید خبریں