هفته,  23 نومبر 2024ء
این اے 15 مانسہرہ کی ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کی ریٹرننگ افسر حاجرہ سمیع کو تبدیل کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ کے ریٹرننگ افسر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ذاکر جدون کو این اے 15 مانسہرہ کا نیا ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ این اے 15 مانسہرہ پر راجہ گستاخ کی کامیابی کو نواز شریف نے چیلنج کیا ہے۔

اس سے قبل آج الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ سے امیدواری بحال کر دی تھی۔

الیکشن کمیشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ میں عذرداری کی بحالی سے متعلق نواز شریف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی، اس موقع پر نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

مزید خبریں