جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
پی ٹی آئی کے پیپلز پارٹی سے روابط کی خبریں درست ہیں یا نہیں ؟ پی ٹی آئی کی جانب سے خبر آ گئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی سے روابط کی خبروں کی تردید کر دی۔

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ حکومت نہ بنانے سے سختی سے منع کیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت بنانے کی خبریں من گھڑت ہیں، پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھوں لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں کرنا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ پی ٹی آئی کے بانی پیپلز پارٹی سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان کمیٹی بنائی جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News