اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)عمران خان سے ملاقات کے بعد وکلاء نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خان صاحب انتہائی پرجوش تھے اور وہ بالکل ویسے ہی نوجوان نظر آ رہے تھے جیسے پہلے ، وہ نہ صرف مسکرا رہے تھے بلکہ ان کی آنکھوں میں بھی چمک تھی ، وکلاءنے خان صاحب کو کہا کہ لوگوں نے آپ کا یقین حقیقت میں تبدیل کر دیا ہے،وکلاء نے میڈیا کو بتایا کہ خان صاحب بہت خوش تھے
وکیل نادیہ نے کہا کہ میں نے خان صاحب کو یہ بات بولی کہ خان صاحب میں نے 2018 میں آپ کو کہا تھا کہ جہانگیر خان، علیم خان، عون چوہدری ہمارے نہیں ہیں اور خان صاحب نے کہا بالکل اور مسکرائے
خان صاحب پرجوش اور پرعزم تھے خان صاحب سے بنی گالہ لے کر جانے کے سوال پر خان صاحب نے حیرانگی سے کہا کہ بشریٰ کو تو میں اڈیالہ لے کرجا رہا ہوں، یہ کیسے ہو سکتا ہے
نادیہ نے کہا کہ عمران خان عوام کا لاڈلہ ہے اور میں یہ کہوں گی کہ انشاءاللہ آپ دیکھیں گے خان صاحب کو ایک ایک بات کا پتہ ہے
وکیل نادیہ نے بتایا کہ پاکستان کی عوام سے وہ بہت زیادہ خوش ہیں اور وہ یہی کہتے ہیں کہ میں اپنی عوام کے ساتھ کھڑا ہوں
انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ خان صاحب با. عزت اور بری ہو کر باہر عوام میں ائیں گے
ایک اور وکیل نے کہا کہ آج9 مئی کے حوالے سے جو راولپنڈی ڈویژن میں 13 سے 14 کیسز ہیں ان کی جیل میں ہیرنگ تھی ا س کیس میں عمران خان صاحب شاہ محمود قریشی صاحب کے علاوہ ہمارے سینکڑوں ورکرز ایکیوز ہیں ، خان صاحب عمران خان صاحب اور شاہ محمود قریشی صاحب عدالت میں تشریف لائے عمران خان صاحب ہمیشہ کی طرح انتہائی پرعزم تھے ،اور الیکشن رزلٹ سے انتہائی خوش تھے ،خان صاحب کو اس چیز کا بھی افسوس ہے کہ انہیں 80 سے 90 سیٹ سے رگنگ کے ذریعے محروم کرنے کی کوشش کی گئی خان صاحب کو امید ہے کہ انہیں عدالتوں سے انصاف ملے گا ۔
وکیل نے صحافیوں کو بتایا کہ آج میرے لیے ایک بہترین دنوں میں سے ایک دن تھا کیونکہ آجعمران خان سے بڑی تعداد میں وکلا اور میڈیا بھی اور ہم سب ملے اور مجھے بہت اچھا لگا