اتوار,  24 نومبر 2024ء
پنجاب کی 3 اور بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستوں کے حتمی نتائج روک لیے گئے،دیکھیں خبر

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقوں، پی بی 14 نصیر آباد، پی بی 44 کوئٹہ اور پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 33 گجرات، پی پی 126 جھنگ، پی پی 128 جھنگ کے غیر حتمی نتائج کا اجرا روک دیا ہے۔

رکن سندھ نثار درانی اور رکن بلوچستان شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ نے الیکشن کمیشن میں انتخابی عذر کی سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر رکن نثار درانی نے کہا کہ جو ہار گیا وہ جشن منا رہا ہے اور جو جیت گیا وہ دھاندلی کے الزامات لگا رہا ہے۔ یہ رویہ کب تک چلے گا؟ ہار اور جیت جمہوریت کا حسن ہے۔

اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ آر اوز نے بیشتر حلقوں کے حتمی نتائج جاری کردیے ہیں، اس مقام پر نتائج روکے جانے سے اگلے اقدامات میں تاخیر ہوگی۔

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن ٹھیک ہوا، 9 فروری کو جو ہوا اس کی الیکشن کمیشن سے شکایت نہیں کررہے، آر او نے حلف کی خلاف ورزی کی، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

بابر اعوان نے این اے 106 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 106 ٹوبہ ٹیک سنگھ کے غیر حتمی نتائج روکتے ہوئے آر او سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید خبریں