بدھ,  15 جولائی 2026ء
ملک بھر میں اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار، 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 7 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 3 کروڑ 5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مجموعی طور پر 383.6 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے ایک مسافر کے سامان میں موجود احرام سے 9.2 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔

کراچی-حیدرآباد ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی سے 294 کلوگرام چرس، 30 بور پستول، ایک میگزین اور 6 گولیاں برآمد کی گئیں۔

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، ماجد ستی قتل کیس میں تین مجرمان کو عمر قید، متعدد ملزمان گرفتار

کوئٹہ میں ایک ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 30 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ دینہ میں ایک گھر پر کارروائی کے دوران 13.2 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسی طرح کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب دو ملزمان سے 12 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ جہلم کے قریب ترکئی ٹول پلازہ پر ایک گاڑی سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

علاوہ ازیں کراچی میں واقع ایک کوریئر آفس کے دو فائبر باکسز سے 18 کلوگرام چرس بھی برآمد کر لی گئی۔

اے این ایف کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں