جمعه,  20  ستمبر 2024ء
کراچی: ایک بار پھر چکن گونیا تیزی سے پھیلنے لگا

کراچی (روشن پاکستان نیوز) شہر قائد میں ایک بار پھر چکن گونیا تیزی کیساتھ پھیلنے لگا، 140 افراد میں چکن گونیا کی تصدیق ہوگئی۔

شہر قائد میں ایک بار پھر چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ ہوا، محکمہ صحت نے بتایا گزشتہ پانچ ماہ کے دوران کیسز بڑھے ہیں، مئی سے ستمبر کے دوران 140 افراد میں چکن گنیا کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ میں 211 کیسز مشتبہ رپورٹ ہوئے تھے، 189 کی اسکریننگ ہوئی جس میں سے 140 پوزیٹو نکلے۔محکمہ صحت نے بتایا کراچی مختلف اسپتالوں میں ہڈیوں میں درد،تیزبخار،جسم میں درد کی تکلیف کے ساتھ مریض رپورٹ ہورہے ہیں، ابتدائی علامات میں علاج کرایا جائے۔

خیال رہے قومی ادارہ برائے صحت نے چکن گونیا کی روک تھام کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی، کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار برتھ کا کہنا تھا کہ چکن گونیا وائرل بیماری ہے اور یہ ایڈیس نامی مچھر سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ یہ وائرس ڈینگی سے ملتی جلتی بیماری ہے، زیادہ کیسز افریقا، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا سے رپورٹ ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی ،ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ ہوگیا

ڈاکٹر مختار کے مطابق پاکستان میں کراچی کے علاوہ مختلف حصوں سے کیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، بیماری کے پھیلا کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News