راولپنڈی( کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائیاں،09 منشیات فروش گرفتار، 11 کلو سے زائد چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم محمد امجد سے 01 کلو 800 گرام چرس،ملزم محمد امجد منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم اظہر سے 01 کلو 600 گرام چرس، ملزم عرفان سے 01 کلو 560 گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم ظہور سے 01 کلو 360 گرام چرس، ملزم فضل عباس سے 680 گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم طاہر سے01 کلو 680 گرام چرس، ملزم اعجاز سے 800 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم بشارت سے 01 کلو 600 گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم محسن سے 220 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔











