هفته,  21 فروری 2026ء
وارث خان پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کامیاب آپریشن، 15 سپلائرز گرفتار، 23 کلو منشیات برآمد
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)وارث خان پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم عمران کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرشہری وحید گل اور راہگیر کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری وحید گل کی مدعیت میں تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا۔
اشتہاری ملزم رواں سال سے وارث خان پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں