راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس کی اہم کاروائی،سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث کالو گینگ کا سرغنہ 03 ساتھیوں سمیت گرفتار، چھینے گئے اور چوری شدہ 13 موٹر سائیکل، موٹر سائیکلز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 25ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث کالو گینگ کے سرغنہ کو 03 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ کالو، شکیل، ابوبکر اور غلام شبیر شامل ہیں،ملزمان سے چھینے گئے اور چوری شدہ 13 موٹر سائیکل، موٹر سائیکلز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 25ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا، شناخت پریڈ کے بعد مزید مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازنے ایس ڈی پی او کینٹ اور ریس کورس پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،کار وموٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے منظم ومتحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔











