راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں مجرمان کو سزائیں سنا دیں، مجرمان کو مجموعی طور پر 27 سال قید اور 02 لاکھ80ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے مجرم اختر ولی کو منشیات کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر 09سال قید اور 01 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، مجرم اختر ولی کو تھانہ پھگواڑی پولیس نے01 کلو 150 گرام چرس برآمدہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا،منشیات کے ایک اور مقدمہ میں معزز عدالت نے مجرم محمد ممتاز کو جرم ثابت ہونے پر 09 سال قید اور 01 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی، مجرم محمد ممتاز کو تھانہ مری پولیس نے 01 کلو 400 گرام چرس برآمد ہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔
معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم سعید ولی کو 09سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ، مجرم سعید ولی کو تھانہ صدر واہ پولیس نے01کلو 800 گرام چرس برآمدہونے پر رواں سال گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا،مقدمات کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔











