اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) گرمی کے پیش نظر ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں، پانی ابال کر پیئیں۔
ماہرین صحت نے کہا کہ غیرمعیاری مشروبات اور کھانوں سے معدے کے مسائل ہوتے ہیں، شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں، تیز دھوپ میں گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
مزید پڑھیں: ملک میں موسمیاتی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک خود کو دھوپ کی تپش سے محفوظ رکھیں۔
ماہرین صحت نے بتایا کہ پانی اور او آر ایس کا استعمال نمکیات کی کمی سے بچا سکتا ہے۔