جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
آئی پی پی کا بجٹ کے بعد صوبائی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ

 

اسلام آبااد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اتحادی آئی پی پی نے بجٹ کے بعد صوبائی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی پی پی ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب میں 2 وزارتیں مانگ لی ہیں۔

آئی پی پی نے شعیب صدیقی اور غضنفر عباس چھینہ کے لیے وزارتیں مانگ لی ہیں۔ مسلم لیگ ن نے پاکستان استحکام پارٹی کو وزارت دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

آئی پی پی کو پارلیمانی سیکرٹری یا کسی محکمے کی چیئرمین شپ بھی دی جائے گی۔ عبدالعلیم خان کی وطن واپسی کے بعد ن لیگ کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔

مزید خبریں