دودھ 1 لیٹر
کومیل آدھا کپ
الائچی پاؤڈر1 چائے کا چمچ
چینی آدھا کپ
کریم آدھا کپ
ڈبل روٹی، سلائس 5-6 عدد
تیل تلنے کے لیے
گارنش کے لیے، بادام، پسے ہوئے پستے، پسا ہوا کھوپرا
ترکیب
ایک برتن میں دودھ کو اس وقت تک گرم کریں کہ اس کا تین چوتھائی حصہ خشک ہوجائے۔ پھر اس میں کنڈینس ملک ملا کر اچھی طرح ہلائیں۔ اب اس میں الائچی پائوڈر ڈالیں اور اچھی طرح ہلائیں اور پھر چینی ملا کر اچھی طرح حل کرلیں۔ اب اس میں کریم ملا کر اچھی طرح ہلائیں۔
اب اسے پھینٹیں اور جب یہ کسٹرڈ کی شکل اختیار کرلے تو اسے ایک طرف رکھ دیں۔ اب ایک بڑی ڈبل روٹی کو درمیان سے کاٹیں اور اس کے یکساں سائز کے ٹکڑے بنالیں۔ اب ان ٹکڑوں کو اچھی طرح فرائی کریں، جب یہ سنہری رنگت اختیار کرلیں تو انہیں ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب ایک گہری پلیٹ میں تھوڑا سا کسٹرڈ ڈالیں، ڈبل روٹی کے فرائیڈ ٹکڑوں کو اس میں رکھیں اور اس پر مزید کسٹرڈ ڈالیں۔ اب اس پر کٹا ہوا پستہ اور ناریل چھڑکیں، بادام کی گریوں سے سجا لیں۔ مزے دار شاہی ٹکڑے تیار ہیں۔