هفته,  14 نومبر 2026ء
استنبول میں کنپٹی پر پستول رکھ پاکستانی کا اسرائیل کے خلاف انوکھا احتجاج، پولیس نے حراست میں لے لیا

استنبول (روشن پاکستان نیوز) استنبول میں کنپٹی پر پستول رکھ اسرائیل کے خلاف احتجاج پر پولیس نے پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا۔

استنبول کے مارٹرز برج پر 30 سالہ پاکستانی شہری نے پل پر اپنی کار روک کر اس کی چھت پر پوزیشن سنبھالی۔ اس کے ہاتھوں میں ترک اور پاکستانی پرچم تھے، پاؤں کے نیچے اسرائیل کا پرچم رکھا ہوا تھا اور وہ ہاتھ میں مبینہ طور پر پستول لے کر اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کر رہا تھا اور خودکشی کی دھمکی دے رہا تھا۔

اس صورتحال کے باعث پل پر ٹریفک معطل ہوگئی اور کئی لینز بند کرنا پڑیں۔

ترک پولیس کے ماہر مذاکرات کاروں اور افسران نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک اس سے بات چیت کی۔ صبح تقریباً 11:45 پر ایک افسر نے قریب جا کر اسے ہتھیار نیچے رکھنے اور نیچے اترنے پر راضی کر لیا۔

جب وہ بحفاظت نیچے آ گیا تو ایک ترک پولیس افسر نے اسے گلے لگا لیا اور اس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا استنبول میں پہلا اجلاس، تینوں ممالک کی عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

بتدائی رپورٹس کے مطابق اس قدم کے پیچھے ذاتی حالات اور ذہنی دباؤ کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے جبکہ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں، واقعے کی فوٹیج ترکیے کی معروف نیوز ایجنسیوں اخلاص نیوز ایجنسی اور دیمیرورین نیوز ایجنسی نے ریکارڈ کر کے جاری کی۔

13 نومبر 2026 کو استنبول میں پیش آئے اس واقعہ پر ترک حکام اور میڈیا نے اس شخص کا مکمل نام ظاہر نہیں کیا ہے بلکہ رازداری اور قانونی تقاضوں کے تحت اسے صرف اس کے نام کے ابتدائی حروف “M.N.” سے ہی شناخت کیا ہے۔

مزید خبریں