واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فی الحال نئی فوجی کارروائی سے گریز کرتے ہوئے اقتصادی پابندیوں اور معاشی دباؤ کی پالیسی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ بظاہر ایران کے معاملے پر ایسی حکمت عملی اختیار کر رہی ہے جس میں نہ نئی جنگ شروع کی جائے، نہ فوری مذاکرات کیے جائیں اور نہ ہی مستقل امن کے لیے کوئی حتمی معاہدہ کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو دیگر معاملات پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے تاہم امریکی صدر فی الحال ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنےکے بھی خواہش مند دکھائی نہیں دیتے۔
دوسریِ جنگِ عظیم کی کانفرنس سے موازنہ: چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی ملاقات کیوں اہم ہے؟
رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حالیہ انٹیلی جنس بریفنگز اور اعلیٰ سطح کے اجلاسوں سے واضح ہوتا ہے کہ ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ شروع نہیں کرنا چاہتے۔
اس کے بجائے امریکی انتظامیہ ایران کےخلاف بحری ناکہ بندی، اقتصادی پابندیوں اور معاشی دباؤ کی پالیسی جاری رکھنے پر توجہ دے رہی ہے۔











