هفته,  14 نومبر 2026ء
سونا فی تولہ 700 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے ہوگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت  میں 700  روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے ہوگئی ہے۔

مضبوط ڈالر اور امریکی شرحِ سود میں اضافے کے خدشات، سونا ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 884 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزید خبریں