هفته,  14 نومبر 2026ء
امریکا: کارگو جہاز اور مسافروں سے بھرے کروز شپ کی ٹکر، 32 افراد زخمی

نیو اورلینز (روشن پاکستان نیوز) امریکی شہر نیو اورلینز میں کارگو جہاز اور کروز شپ کے درمیان ٹکر ہوگئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد کروزشپ ایک جانب جھک گیا، کروز شپ میں 120 سے زائد افراد سوار تھے، تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیاگیا۔

حادثے کے بعد دریائے مسی سیپی میں حادثے کے مقام کے قریب جہازوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔

ایران پر دوبارہ حملوں کا امکان کم ہے، جنگ کے خاتمےکیلئے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دو جہازوں کے تصادم میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، 32 افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، کوسٹ گارڈ اور امدادی ٹیموں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

مزید خبریں