تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو ایران بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، اب وائٹ ہاؤس کو بھی اپنا فیصلہ کرنا ہوگا۔
عباس عراقچی نے کہا ایران کی تجویز اب بھی برقرار ہے جس کے تحت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے سمیت شرائط پوری کرنے پر مثبت نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے جنگ کا راستہ اختیار کیا تو جوابی کارروائی میں اسے دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
امریکاکا ایرانی جوہری پروگرام کی جاسوسی کے بدلے 20 ملین ڈالر انعام کا اعلان
عباس عراقچی نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران خطے میں امریکی اہداف کے خلاف نرم رویہ اختیار نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں بعض امریکی اہداف فوجی اڈوں سے باہر بھی موجود ہیں اور ایرانی حملوں کی زد میں آسکتے ہیں۔











