اتوار,  08 نومبر 2026ء
پاکستان میں طاقتور مغربی سلسلے کی آمد: شدید بارشوں اور برفباری کا الرٹ
ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد:(روشن پاکستان نیوز) محکمۂ موسمیات اور موسمیاتی ماہرین کی تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق، پاکستان میں سیزن کا پہلا انتہائی فعال اور طاقتور مغربی سلسلہ داخل ہو رہا ہے۔

ملک بھر میں موسم کی بڑی تبدیلی کا امکان پیدا ہو گیا ہے، جہاں سیزن کا پہلا طاقتور مغربی سلسلہ  پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث 10 سے 15 نومبر کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں اور شدید برفباری کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

یہ سسٹم MJO فیز 3 کی مدد سے کافی ایکٹیو رہے گا، جس کے تحت بیک ٹو بیک دو مغربی لہریں 10 سے 15 نومبر کے دوران ملک کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لیں گی۔

اس سسٹم کے تحت نہ صرف میدانی علاقوں میں تیز بارشیں ہوں گی بلکہ شمالی اور بالائی علاقوں میں سیزن کی پہلی باقاعدہ برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

برفباری اور بارش والے علاقےموسمیاتی رپورٹ کے مطابق درج ذیل علاقوں میں مختلف شدّت کی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور برفباری کی پیشگوئی

برفباری والے علاقے: بابوسر، دیوسائی، رتی گلی، سوات، کالام، مالم جبہ، دیر، چترال، کوہستان، ناران، کاغان، نیلم ویلی، استور، سکردو، ہنزہ، گلگت بلتستان اور گلیات، نتھیا گلی، ایوبیہ و ٹھنڈیانی کی اونچی چوٹیوں پر سیزن کی پہلی اچھی برفباری کا قوی امکان ہے۔

بارش اور ژالہ باری: مری، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ، مردان، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور کشمیر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری (اولے) بھی پڑ سکتی ہے۔

مزید خبریں