راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ، گلشن آباد میں نجی نیوز چینل کی پروگرام میزبان گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
گوجرانوالہ: ولیمے کے دن دلہن کا قتل، مرکزی ملزم کی کزن اور مقتولہ کی دوست گرفتار
واقعے سے متعلق پولیس کا باضابطہ مؤقف اور مزید تفصیلات سامنے آنے پر صورتحال واضح ہو سکے گی۔











