اتوار,  18 اکتوبر 2026ء
اسرائیلی حکومت کو واشنگٹن کی تنقید سے بچانے کیلئے امریکی سفارتخانے کی رپورٹس میں تبدیلیوں کا انکشاف

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) اسرائیلی حکومت کو واشنگٹن کی تنقید سے بچانے کیلئے امریکی سفارت خانے کی رپورٹس میں تبدیلیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ انکشاف نیویارک ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا، جس کے مطابق اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی کے مشیرِاعلیٰ ڈیوڈ ملسٹین نے اسرائیلی حکومت کو واشنگٹن کی تنقید سے بچانے کے لیے امریکی سفارت خانے کی رپورٹس کو دانستہ روکا، تاخیر کی اور ان میں تبدیلیاں کیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ملسٹین نے اپریل 2025 میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے نیتن یاہو حکومت کو فائدہ پہنچانے کے لیے متعدد اہم موضوعات پر سفارتی رپورٹس میں مداخلت کی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملسٹین اسرائیلی بستیوں کے منصوبوں، قابضین کے تشدد اور غزہ کی تعمیرِ نو سے متعلق امریکی سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

واشنگٹن میں عشایئے میں فائرنگ کے واقعے سے صدمہ ہوا، جان کر خوشی ہوئی صدر ٹرمپ،خاتونِ اول خیریت سے ہیں: وزیر اعظم

کانگریس ارکان 9 فلسطینی نژاد امریکی شہریوں کی اسرائیلی فورسز اور قابضین کے ہاتھوں ہلاکتوں کی جوابدہی کے مطالبات کررہے ہیں تاہم ملسٹین نے اس حوالے سے بھی امریکی سفارت خانے کی رپورٹ کو دبا دیا تاکہ قانون ساز مزید تحقیقات نہ کر سکیں۔

مزید خبریں