لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وقت کی پابندی اور میرٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت سب سے بڑا اثاثہ ہے اور وہ کسی ورکر یا افسر کو انتظار نہیں کراتیں۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر ملاقات کا وقت صبح 10 بجے مقرر ہو تو وہ 9 بج کر 55 منٹ پر پہنچ جاتی ہیں۔ ان کے مطابق ان کی میز پر ڈیجیٹل کلاک موجود ہے اور ہر پریزنٹیشن کے لیے ٹائمر استعمال کیا جاتا ہے۔
میاں بیوی کے جھگڑے میں مناتا کون ہے؟ مریم نواز کے شوہر محمد صفدر نے بتادیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 10 بجے کا مطلب 10 بجے ہی ہے، وقت کی پابندی ضروری ہے۔ انہوں نے میرٹ کو اہمیت دینے اور سرکاری امور میں وقت کی قدر کرنے پر بھی زور دیا۔











