لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک تاریخی سیاسی معرکے کے دوران پارلیمنٹ کی نشست پر باحجاب خاتون منتخب ہو گئی ہیں۔
ضمنی الیکشن میں حکمراں لیبر پارٹی کی امیدوار ساگل عبدی ولی نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔سالہ صومالیہ نژاد ساگل عبدی ولی نے اس ضمنی الیکشن میں 12,292 ووٹ لے کر نمایاں کامیابی اپنے نام کی۔
پارلیمنٹ کی یہ اہم نشست سابق برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کے استعفے کے سبب خالی ہوئی تھی، جس پر اب لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔
ایران جنگ کے اثرات: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
اپنی اس تاریخی فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساگل عبدی ولی نے کہا کہ اس حلقے کی نمائندگی کرنا ان کے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گی کیونکہ حلقے کے عوام بہتری اور روشن مستقبل کی امید کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ان کی اس کامیابی کو برطانوی سیاست میں تنوع اور شمولیت کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔











