اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) روس کے مسلم اکثریتی خطے چیچنیا میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں رمضان قادروف ایک مرتبہ پھر سربراہ چیچنیا منتخب ہوگئے۔
روس کے مرکزی انتخابی کمیشن کے مطابق تمام ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد قادروف 99.85 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب قرار پائے۔
قادروف کو 2021 کے انتخابات میں 99.73 فیصد ووٹ ملے تھے جبکہ موجودہ انتخاب میں ان کے دو حریفوں، اسماعیل دنیلخانوف اور خالد ناکایف نے بالترتیب 0.05 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
رمضان قادروف 2007 سے چیچنیا کی قیادت کر رہے ہیں، نئے انتخابی نتیجے کے بعد وہ پانچویں مدت کے لیے اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ: 26 اور 27 ستمبر کو کون کون سے شہروں میں موبائل فون سروس بند ہوگی؟
چیچنیا میں ہونے والا یہ انتخاب روس کے قومی اور علاقائی انتخابات کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں روس کے دیگر علاقوں میں بھی علاقائی قیادت اور پارلیمانی نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔











