منگل,  15  ستمبر 2026ء
ریاض میں چوتھی گلوبل میڈیکل بائیوٹیکنالوجی سمٹ اور ایکسپو کا آغاز

ریاض(روشن پاکستان نیوز) سعودی دارالحکومت ریاض میں چوتھی ریاض گلوبل میڈیکل بائیوٹیکنالوجی سمٹ اور ایکسپو کا آغاز ہوگیا، جس میں دنیا بھر سے ماہرین، سائنسدان، سرمایہ کار اور بائیوٹیکنالوجی سے وابستہ ادارے شریک ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں ہونے والی تین روزہ سمٹ کے مہمان خصوصی سعودی نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز تھے۔

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، وزیر اعظم کی سعودی عرب پرحوثیوں کے حملوں کی مذمت

سمٹ میں طبی حیاتیاتی ٹیکنالوجی، جینومکس، مصنوعی ذہانت، جین اور خلیاتی علاج، حیاتیاتی مصنوعات کی تیاری اور جدید طبی تحقیق سمیت مختلف شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

سمٹ کا مقصد سعودی عرب کو عالمی بائیوٹیکنالوجی مرکز کے طور پر مستحکم کرنا اور تحقیق، سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار کے درمیان روابط کو فروغ دینا ہے۔

رواں برس بائیو اکانومی کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے تحت حیاتیاتی علوم اور بائیوٹیکنالوجی کو صحت، صنعت، زراعت، خوراک اور پائیدار معاشی ترقی سے جوڑنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

عالمی سمٹ میں 70 سے زائد ممالک کے وفود، 100 سے زیادہ مقررین اور 200 سے زائد بائیوٹیکنالوجی و صحت سے متعلق ادارے اور برانڈز شریک ہیں۔

مزید خبریں