اتوار,  13  ستمبر 2026ء
امریکامیں ہمت ہے تو ایرانی فوج کا سامنا کریں، ہمیں دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے جھکنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا: مسعود پزشکیان

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ  ایرانی عوام کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور ایران کو دباؤ کے ذریعے تسلیم کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مسعود پزشکیان نے امریکا کی جانب سے شہری تنصیبات، خوراک اور لوگوں کے روزگار کو نشانہ بنانے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا میں ہمت ہے تو   ایرانی فوج کا سامنا کریں، شہری بنیادی ڈھانچے اور خوراک کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟

ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونگی: ٹرمپ

ایرانی صدر نے بنیادی ضروریات تک رسائی محدود کرنے پر بھی امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی انسانیت پر یقین رکھتے ہیں تو لوگوں کو پانی، خوراک اور ادویات تک رسائی سے کیوں محروم کیا جا رہا ہے۔

مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے ایران کو جھکنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اور ایران کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

مزید خبریں