کیف(روشن پاکستان نیوز) یوکرین کے ضلع بوچا میں گزشتہ رات ہونے والے روسی حملے میں 37 افراد ہلاک ہو گئے۔
گورنرکیف ریجن نے روسی حملے میں 37 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ روس کی جانب سے بوچا میں ویئر ہاؤس پر ہونے والے حملے میں 42 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ 380 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حملے کے بعد وئیر ہاؤس میں آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے بڑی تعداد میں فائر فائٹرز نے حصہ لیا جبکہ ڈرون حملوں میں 50 رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
برطانیہ: پروسٹیٹ کینسر کی شرح میں خوفناک حد تک اضافے کا انکشاف
اس حوالے سے یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ اسلحہ ڈپو شہری آبادی میں نہیں ہونا چاہیےتھا،ذمہ داروں کوانصاف کےکٹہرےمیں لائیں گے۔
یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ روس کو ہر اقدام کے جوابی ردعمل کاسامنا ہوگا۔











