ماسکو(روشن پاکستان نیوز) روسی صدرپیوٹن نے امریکی صدر ٹرمپ کو ٹیلیفون کر کے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوستانہ ماحول میں ایک گھنٹے طویل بات چیت کی جس میں ایران، یوکرین اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔
صدر ٹرمپ نے یقین دہانی کروائی کہ ایران کیساتھ معاہدہ مشکل ہے لیکن اس کانتیجہ اچھا نکلےگا، یوکرین معاملے کے حل کیلئے یورپی ملکوں اور یوکرین پر دباؤ ڈالنے کیلئے تیار ہوں۔
ٹرمپ کی ایران پالیسی میں شدید اتار چڑھاؤ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
دونوں رہنماؤں نے وٹکوف اورکشنرکےدورہ روس پربھی اتفاق کیا۔ صدر پیوٹن نے روسی یومِ آزادی پر ٹرمپ کے بھیجے گئے تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا۔











