آبنائے ہرمز کی بندش !‌ پاکستان نے روس سے تیل درآمد کرنے کا منصوبہ بنالیا

ماسکو (روشن پاکستان نیوز) روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمزبندش کے باعث روسی تیل درآمد کرنے کا منصوبہ بنایا تاہم پاکستان میں متعلقہ حکام نےاس کی تصدیق نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق روس میں متعین پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی خبر رساں ایجنسی ‘اتارتاس’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش اور خطے کی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان نے روس سے تیل درآمد کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے، پاکستان بھی روس سے تیل خریدے گا۔

فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باعث پاکستان متبادل اور محفوظ تجارتی راستوں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

لنڈسے گراہم کے پاکستان مخالف بیان پر طوفان، ایران کشیدگی میں نئی صف بندیاں نمایاں

اگرچہ روسی ایجنسی نے پاکستانی سفیر کے حوالے سے یہ بڑا دعویٰ کیا ہے، تاہم پاکستان میں موجود متعلقہ حکام اور وزارتِ توانائی کی جانب سے اس منصوبے کی فوری طور پر باقاعدہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

اتارتاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی تیل کی برآمدات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اپریل کے دوران روسی تیل کی برآمدات پچھلے مہینے کے مقابلے میں 4 فیصد اضافے کے ساتھ 861 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ ڈھائی سال کے دوران ہونے والی سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔

مزید خبریں