لندن(روشن پاکستان نیوز) لندن کے علاقے گولڈرز گرین میں چاقو حملے کے مرکزی ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق صومالی نژاد برطانوی شہری عیسیٰ سلیمان پر دو یہودی افراد کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے کے الزام میں اقدامِ قتل کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 45 سالہ ملزم، جو لندن کے علاقے کیمبر ویل کا رہائشی ہے، کے خلاف دو افراد کے قتل کی کوشش اور عوامی مقام پر تیز دھار ہتھیار رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
برطانیہ میں چیخنے اور گالیاں دینے پر جرمانے، نئے قوانین پر بحث
یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔











