واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ سے امریکا درآمد کی جانے والی کاروں اور ٹرکوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیاپلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین ہمارے طے شدہ تجارتی معاہدے کی پابندی نہیں کر رہی، آئندہ ہفتے میں یورپی یونین کی کاروں اور ٹرکوں پر محصولات میں اضافہ کر رہا ہوں۔
ٹرمپ نے کہاکہ یورپی یونین کی گاڑیوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ای یو امریکا میں کاریں اور ٹرک تیار کریں گے تو کوئی محصول نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں اس وقت کئی آٹوموبائل اور ٹرک کے کارخانے زیرِ تعمیر ہیں، ان کارخانوں میں 100 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ایک ریکارڈ ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ کارخانے امریکی کارکنوں پر مشتمل ہوں گے، جلد کھول دیے جائیں گے، آج امریکا میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی۔











