جمعه,  26 جولائی 2024ء
ایران میں اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

تہران (روشن پاکستان نیوز)انقلاب ایران کی 45 ویں سالگرہ پر دارالحکومت شہر تہران سمیت مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

انقلاب ایران کی سالگرہ کے موقع پر تہران کے آزادی اسکوائر کو رنگا رنگ روشنیوں سے منور کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آج کے دن ایران کے مختلف شہروں میں ریلیاں بھی نکالی جاتی ہیں۔

مزیدپڑھیں:الیکشن کے نتائج سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا اہم بیان سامنے آگیا

ایران میں اسلامی انقلاب 11 فروری 1979 میں لایا گیا تھا جس کے سبب بادشاہ محمد رضا پہلوی کو ملک چھوڑنا پڑا تھا۔

انقلاب ایران کے بعد عوامی ریفرنڈم سے ملک کو اسلامی جمہوریہ بنایا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں اختیارات علما کو منتقل کر دئیے گئے تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News