هفته,  12 اکتوبر 2024ء
الیکشن کے نتائج سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ کے سابق رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستانی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ پاکستانی عوام نے بلند آواز میں اور واضح طور پر اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔

عوامی مینڈیٹ کو استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کا نتیجہ غیر پائیدار افراتفری کا باعث بنے گا۔انتخابی عمل کی گرمی گزر گئی؛ یہ ملک کوسدھے راستے پرگامزن کرنے کا وقت ہے.سیاسی قیادت – میاں نواز شریف، آصف علی زرداری، عمران خان، مولانا فضل الرحمان دیگر چھوٹی موٹی سیاست سے اوپر اٹھ کر ملک کو درپیش بے پناہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: انتخابات کے نتائج ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو زور دار جھٹکا لگ گیا 

انہیں یہ تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ تاریخ خود غرض سیاستدانوں پر مہربان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے عوامی فیصلہ تبدیل کرنے کی کوشش کی تو حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔عوام نے فیصلہ سنادیا جسے فوری تسلیم کیا جانا چاہیے ورنہ حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں