لندن(صیح ذونیر) برطانیہ کی حکومت نے ہزاروں قیدیوں کو سزا پوری کرنے سے قبل رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے برطانوی حکومت ستمبر سے قیدیوں کی قبل از وقت رہائی کا عمل شروع کرے گی۔
انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں صرف 700 مرد قیدیوں کی گنجائش باقی ہے ، جیلیں بھر جانے کے بعد پولیس تھانوں میں بنے حوالات کو استعمال کرنا پڑے گا ، اس سے سڑکوں پر پولیس گشت میں کمی ہو گی۔
جیلوں میں جگہ بنانے کے لیے حکومت نے 40 فیصد سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے ، ابتدائی طورپر تقریباً ساڑھے 5 ہزار قیدیو کو رہا کیا جائے گا، سنگین اور جنسی جرائم میں سزا پانے والے قیدی اس سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
مزید پڑھیں: برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے روانڈا پالیسی کو منسوخ کر دیا
برطانیہ کی وزیر انصاف شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ جیلوں میں گنجائش کی کمی کے مسئلے سے ابھی نہ نمٹا گیا تو کریمنل جسٹس سٹم تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔