جمعه,  26 جولائی 2024ء
چین میں خوفناک آگ لگنے سے 39افراد ہلاک ، بین الاقوامی دنیا سے افسوسناک خبر

بیجنگ(روشن پاکستا ن نیوز)چین میں دکانوں میں آتشزدگی سے39افرادہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے،کروڑوں سامان جل کرخاکسترہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ ژینیو شہر میں دکانوں کے تہہ خانے میں لگی، آگ نے دیکھتےہی دیکھتے نزدیکی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، زیر زمین فلور پر انٹرنیٹ کیفے بنا ہوا تھا۔


واقعہ کی اطلاعات ملتے ہی ایمرجنسی سروس کے درجنوں اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں 39 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
صدر شی جن پنگ نے واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔


اس سے قبل گزشتہ دنوں وسطی ہینان صوبے میں سکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News