لاہور(روشن پاکستان نیوز) علیمہ خان کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دیگر دو بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی نظربندکر دیا گیا۔
نورین نیازی اور عظمی خان کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے، نورین نیازی اورعظمیٰ خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
پیٹرولیم لیوی کے خلاف کراچی دھرنا ختم، جماعت اسلامی کا اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان
عمران خان کی بہنوں کے نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر لاہور نے جاری کیے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی سفارش پر دونوں کی تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے عمران خان کی تیسری بہن علیمہ خان کو بھی نظر بند کر کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا تھا۔











