اتوار,  22 دسمبر 2024ء
عام انتخابات میں خواتین امیدواروں سے متعلق فافن کی رپورٹ جاری

اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے قومی و صوبائی اسمبلیوں  کے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمارجاری کر دیے جن میں دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق این اے 67 حافظ آباد میں سب سے زیادہ 8 لاکھ 10 ہزار 723 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جبکہ این اے 244 میں سب سے کم ووٹ ایک لاکھ 55 ہزار 824 ہیں۔

خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کا سب سے بڑا حلقہ این اے 18 ہری پور ہے جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 24 ہزار 915 ہے، حلقہ این اے 12 کوہستان میں سب سے کم ووٹرز ایک لاکھ 96 ہزار 125 ہیں۔

فافن کے مطابق سندھ میں این اے 209 سانگھڑ ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ ہے جہاں 6 لاکھ 7 ہزار638 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، سندھ میں این اے 244 کراچی میں سب سے کم ووٹرز ایک لاکھ 55 ہزار 824 ہیں۔

بلوچستان میں این اے 255 میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 32 ہزار 537 ووٹرز ہیں جبکہ این اے 264 کوئٹہ میں سب سے کم رجسٹرڈ ووٹرز ایک لاکھ 96 ہزار 752 ہیں۔

اسی طرح پنجاب میں سب سے کم رجسٹرڈ ووٹرز این اے 124 لاہور میں 3 لاکھ 10 ہزار 116 ہیں۔ اسلام آباد کے 3 حلقوں میں این اے 47 سب سے بڑا حلقہ ہے، این اے 47 میں 4 لاکھ 33 ہزار 202 ووٹرز ہیں جبکہ این اے 48 میں ووٹرز کے اعتبار سے چھوٹا حلقہ ہے۔

فافن کے مطابق این اے 48 اسلام آباد میں 2 لاکھ 92 ہزار 380 ووٹرز ہیں۔

مزید خبریں