اتوار,  17 مئی 2026ء
ریسٹورنٹ میں ’قے‘ کی فیس عائد کردی گئی

سیویلا (روشن پاکستان نیوز) اسپین میں جاپانی ریسٹورنٹ نے ’قے‘ کرنے کی بھی فیس عائد کردی ہے۔

اسپین کے علاقے سیویلا کے قصبے کیلوس میں واقع جاپانی ریسٹورنٹ سوشی ٹورو نے انوکھی پالیسی نافذ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی گاہک زیادہ کھانے کے باعث قے کردے تو اس سے اضافی فیس بطور جرمانہ وصول کی جائے گی۔

ریسٹورنٹ کے باہر لگے بورڈ پر یہی عبارت لکھ دی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق حالیہ مہینوں میں زیادہ کھانے کے باعث قے کرنے کے واقعات بڑھ گئے تھے جس سے دیگر گاہکوں، سروس اور صفائی کے معیار پر برا اثر پڑ رہا تھا۔

جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 7.4 ریکارڈ، سونامی کی وارننگ جاری

انتظامیہ نے کہا، ’ہم وقت پر آرڈر دینے اور صفائی برقرار رکھنے کےلیے سخت محنت کرتے ہیں، اس لیے ہم تعاون کی درخواست کرتے ہیں کیونکہ یہ دیگر گاہکوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔‘

یہ واضح نہیں کہ قے کرنے والے گاہکوں سے کتنی فیس لی جائے گی، تاہم ریسٹورنٹ کا بوفے عام دنوں میں 16.90 یورو (20 ڈالر) اور مخصوص دنوں یا اوقات میں 23.90 یورو (28 ڈالر) میں دستیاب ہے۔

مزید خبریں