هفته,  18 جولائی 2026ء
ناروے میں آگ لگنے سے 100 سے زائد مکانات جل گئے

 ڈرامن(روشن پاکستان نیوز) ناروے میں آگ لگنے سے 100 سے زائد مکانات جل گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناروے کے شہر ڈرامن (Drammen) میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے 100 سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تیز ہوا کے باعث آگ نے قریبی جنگل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور  60 سے زائد رضا کار ہیلی کاپٹر  کی مدد سے آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو حکام نے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے اور ابھی تک کسی بھی شخص کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، جس کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں