پیر,  20 اپریل 2026ء
جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 7.4 ریکارڈ، سونامی کی وارننگ جاری
جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 7.4 ریکارڈ، سونامی کی وارننگ جاری

ٹوکیو(ویب ڈیسک )جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کیے گئے۔

جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا،زلزلے کے بعد 3 میٹر بلند سونامی آنے کا خطرہ ہے،کچھ علاقوں میں سونامی کی لہریں فوری پہنچ سکتی ہیں،

شمالی جاپان کے ساحلی علاقوں سے فوری انخلا اور احتیاط کی ہدایت جاری کردی،خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد امریکا میں بھی سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔

انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے،تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید خبریں