جمعرات,  02 مئی 2024ء
خوش نہیں تو چھٹی کرلیں، نئی پالیسی متعارف کرا دی گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چینی کمپنی نے اداس ملازمین کے لیے چھٹی کرنے کی نئی پالیسی متعارف کرا دی
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق حال ہی میں ایک چینی ریٹیل اسٹور چین نے اپنی فرم میں ‘ناخوش چھٹیوں’ کا ایک انوکھا آئیڈیا پیش کیا ہے جس کے تحت ملازمین اگر ناخوش ہیں تو وہ چھٹی کرسکتے ہیں۔

ملازمین کو سالانہ 10 دن ’اَن ہیپی لیوز‘ کرنے کی اجازت ہوگی جسے انتظامیہ کیلئے منظور کرنا لازمی ہوگا۔
کمپنی کے مالک یو ڈونگائی کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر ملازم کو اس بات کی آزادی ہو کہ جب وہ خوش نہیں تو کام پر مت آئیں۔

انہوں نے مزید کہا انتظامیہ کی طرف سے اس چھٹی سے کسی کو بھی منع نہیں کیا جا سکتا، ایسا کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔

مزید پڑھیں: چینی کمپنی نے سیکیورٹی خدشات کے باعث تربیلا ڈیم پر کام روک دیا

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News