اتوار,  16  اگست 2026ء

کیا نئے صوبے بنانا پاکستان کو تقسیم کرنا ہے یا مضبوط کرنا؟

میں اور میرا دوست
کیا نئے صوبے بنانا پاکستان کو تقسیم کرنا ہے یا مضبوط کرنا؟

یار…ایک بات سمجھ نہیں آ رہی۔ پاکستان میں پہلے ہی چار صوبے ہیں۔ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان۔ اب پھر نئے صوبوں اور نئے انتظامی یونٹ کی باتیں ہو رہی ہیں۔ کوئی جنوبی پنجاب کی بات کرتا ہے، کوئی دوسرے علاقوں کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کرتا ہے۔