








اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دانا سر بائی پاس میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 103 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا