پیر,  13 جولائی 2026ء

بچے ، مٹی اور موبائل فون کی دنیا !

میں اور میرا دوست
بچے ، مٹی اور موبائل فون کی دنیا !

آج پارک میں بچوں کو مٹی کے ساتھ کھیلتے دیکھا تو نہ جانے کیوں اپنا بچپن یاد آ گیا۔ وہ بچپن، جب مٹی صرف زمین نہیں ہوتی تھی بلکہ ہماری دنیا ہوتی تھی۔ اسی مٹی سے گھر بنتے تھے، راستے بنتے تھے، کھانے پکائے جاتے تھے، قلعے تعمیر ہوتے تھے