منگل,  05 نومبر 2024ء
انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل 4 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے چاروں کرکٹرز کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل ملتان طلب کر لیا ہے، فٹنس ٹیسٹ کیلئے کامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آج ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا، دونوں کرکٹرز فٹنس کے مطلوبہ معیار پر بھی پورا نہیں اترے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے والے اسپنر ابرار احمد تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو گا، مہمان ٹیم کو گرین کیپس پر ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کا استعفیٰ ، محمد رضوان قیادت کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے

مزید خبریں