مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور غزہ میں جاری جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کا اہتمام Read Palestinian Org کے زیرِ اہتمام کیا گیا، جس میں شرکا نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر “Permanent Ceasefire Now”، “Stop the Genocide of Palestinians”، “Justice for Palestine”، “Stop the Killing in Gaza” اور “End the Bloodshed in Gaza” جیسے نعرے درج تھے۔
برطانیہ کا فلسطینیوں کی مدد کیلیے ہر ممکن قدم اٹھانے کا اعلان
شرکا نے غزہ میں جاری خونریزی فوری طور پر روکنے، فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور متاثرہ آبادی تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو غزہ کی صورتحال کا مؤثر نوٹس لیتے ہوئے فلسطینی شہریوں کے تحفظ، انسانی بحران کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔











